صحیح بخاری سے حدیث تلاش کریں

صحیح بخاری کتاب | ایمان کی حقیقت

حدیث نمبر8: اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر رکھی گئی ہے

صحیح بخاری:حدیث نمبر 8: کتاب: ایمان کے بیان میں  (باب: اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر قائم ہے) ہم سے عبیداللہ بن موسیٰ نے یہ حدیث بیان کی۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اس کی بابت حنظلہ بن ابی سفیان نے خبر دی۔ انھوں نے عکرمہ بن خالد سے روایت کی انھوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسلام کی بنیاد […]

حدیث نمبر9: ایمان کی ساٹھ سے کچھ اوپر شاخیں ہیں

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ایمان کی ساٹھ سے کچھ اوپر شاخیں ہیں اور حیا (شرم) بھی ایمان کی ایک شاخ ہے۔ صحیح بخاری-كتاب الإيمان-حدیث نمبر9

حدیث نمبر 10: مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے (دوسرے)مسلمان محفوظ ہوں

عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے (دوسرے)مسلمان محفوظ ہوں، اور مہاجر وہ ہے جو ان کاموں کو چھوڑ دے جن سے اللہ نے منع کیا ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابو معاویہ کہتے ہیں کہ ہم سے بیان کیا داؤد نے انہوں نے عامر شعبی سےانہوں نے کہا میں نے عبداللہ بن عمرو سے سنا انہوں […]

حدیث نمبر 11: کون سا مسلمان افضل ہے ؟

حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کی یارسول اللہﷺ: کون سا مسلمان افضل ہے ؟ آپﷺ نے فرمایا: جس کے ہاتھ اور زبان سے مسلمان محفوظ رہیں ۔ صحیح بخاری-كتاب الإيمان-حدیث نمبر11

حدیث نمبر12:اسلام کی کون سی خصلت بہتر ہے؟

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ ایک شخص نےنبی ﷺسے پوچھا:اسلام کی کون سی خصلت بہتر ہے؟ آپﷺ نے فرمایا کھانا کھلانا اور (ہر مسلمان کو) سلام کرنا خواہ آپ اسے جانتے ہوں یا نہ جانتے ہوں۔ صحیح بخاری-كتاب الإيمان-حدیث نمبر12

حدیث نمبر13:دوسروں کے لیے وہی پسند کرو، جو اپنے لیے کرتے ہو​

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا : تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک اپنے بھائی کے لیے وہ پسند نہ کرے جو اپنےلیے کررہا ہے۔ صحیح بخاری-كتاب الإيمان-حدیث نمبر13

حدیث نمبر14:مومن سب سے زیادہ نبی ﷺ سے محبت کرے

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: قسم ہے اُس (ذات) کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا جب تک وہ اپنے ماں باپ اور اولاد سے بڑھ کر مجھ سے محبت نہ کرے۔ صحیح بخاری-كتاب الإيمان-حدیث نمبر14

حدیث نمبر15: تم میں سے کوئی شخص اُس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: تم میں سے کوئی شخص اُس وقت تک (کامل) مومن نہیں ہوسکتا جب تک وہ اپنے ماں باپ، اولاد اور تمام لوگوں سے بڑھ کر مجھ سے محبت نہ کرے۔ صحیح بخاری-كتاب الإيمان-حدیث نمبر15

حدیث نمبر16: جس میں تین باتیں ہوں گی وہ ایمان کا مزہ پا لے گا

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبیﷺنے فرمایا: جس میں تین باتیں ہوں گی وہ ایمان کا مزہ پا لے گا ایک یہ کہ اللہ اور اُس کے رسول ﷺ اس کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب ہوں،دوسرے یہ کہ فقط اللہ کے لئے کسی سے محبت رکھے ،تیسرے یہ کہ دوبارہ کافر بننا اُس کو اتنا ہی ناگوار ہو جتنا آگ میں ڈالا جانا ناگوار ہے۔ صحیح بخاری-كتاب الإيمان-حدیث نمبر16

حدیث نمبر17:انصار سے محبت اور بغض، ایمان و منافقت کی نشانی ہے​

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: انصار سے محبت رکھنا ایمان کی نشانی ہے اور انصار سے بغض رکھنا نفاق کی نشانی ہے۔ صحیح بخاری-كتاب الإيمان-حدیث نمبر17

6 - 1 صفحہ12345...Last »